Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: کارپوریشن کی جنرل باڈی میں منظور ہوا 1862کروڑ کا سالانہ بجٹ

اورنگ آباد:۔ میونسپل کارپوریشن اورنگ آبادکی جنرل باڈی میٹنگ میں آج اسٹنڈنگ کمیٹی کے ذریعہ 2018-19کا پیش کردہ بجٹ میں 388.80کروڑ کا اضافہ کر اسے 1862کروڑ روپئے کردیا ہے۔

مئیر نندکمار گھوڑیلے نے میونسپل کمشنر نپون ونایک کی موجودگی میں اس میٹنگ کا انعقاد کیا۔جنرل باڈی میٹنگ میں کارپوریشن کی آمدنی کو بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ آمدنی بڑھانے کے لئے کارپوریٹر س نے دیگر ذرائع پر ذور دینے کی بات کہی۔

اسٹنڈنگ کمیٹی نے جائیداد کی ٹیکس سے 350کروڑ روپئے کی آمدنی کا ٹارگیٹ رکھا تھا جس میں جنرل باڈی نے 100کروڑ روپئے بڑھاکر اسے 450کروڑ روپئے کردیا ہے۔ساتھ ہی ٹاؤن پلانگ کے ذریعہ 150کروڑ کے محصول کا ٹارگیٹ تھا جسے جنرل باڈی نے بڑھا کر 220کروڑ روپئے کیا ہے۔ ساتھ ہی اسٹنڈنگ کمیٹی نے حکومت سے 291.27کروڑ روپئے کی خصوصی مدد کی امید رکھی تھی جسے جنرل باڈی نے بڑھا کر 491.27کروڑ روپئے کیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!