Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی مدت اختتام پر اور آج بھی یونیورسٹی کی ہیں دو ویب سائٹس

اورنگ آباد:یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدہ داران کی جانب سے اب تک کئی مرتبہ یقین دلانے اور وعدہ کرنے کے باوجود یونیورسٹی کی دو ویب سائٹس کام کر رہی ہیں اور جس کی وجہ سے طلباءکو پریشانی ہورہی ہے۔

حتیٰ کے اس معاملے کو لیکر اپنی ذمہ داری کی مدت کے اختتام پر موجودوائس چانسلر بی اے چوپڑے کی جانب سے کئی مرتبہ یقین دہانی کرانے کہ یونیورسٹی کی جلد ہی ایک ہی ویب سائٹ رہے گی لیکن آج تک بھی یہ وعدہ پورا نہیں ہوپایا ہے۔

ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق یونیورسٹی کی دو ویب سائٹس bamu.ac.in اور bamu.digitaluniversity.acآج بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیںاور دونوں پر ہی یونیورسٹی کی آفیشیل خبریں و اعلانات آرہے ہیں۔ اس معاملے میں طلبائی نمائندے تکارام صراف نے کہا کہ دو ویب سائٹ کو ایک ساتھ چلانے میں ہمیں کوئی گھوٹالا محسوس ہورہا ہے جس کی دوری جانچ کرنی چاہیے۔

واضح ہو کہ بامو ہی وہ واحد یونیورسٹی ہے جس کی دو ویب سائٹ ہیں۔ اس معاملے کو لیکر جب ٹائمس آف انڈیا کے نمائندے نے وائس چانسلر چوپڑے سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تو رابطہ نہیں ہوسکا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!