Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: پیٹھن سے لاپتہ آدمی ملا واگھا بارڈر پر

اورنگ آباد:۔اورنگ آباد ضلع کے پیٹھن تعلقہ کے رہنے والے ایک 45سالہ آدمی جو پچھلے 6ماہ سے لاپتہ تھا بارڈر سیکیوریٹی فورس (BSF) کے ذریعہ واگھا بارڈر پر پکڑا گیا ہے۔

پہلے اسے ایک پاکستانی سمجھا گیا لیکن بعد میں اس کے دستاویزات دیکھ کراسے پنجاب پولس کے حوالے کردیا گیا۔ پنجاب پولس کے ذریعہ پیغام ملنے کے بعد اورنگ آباد دیہی پولس نے اپنی ٹیم کو اسے لانے کے لئے بھیجا۔
اس آدمی کی پہچان نیوروتی لکشمن جادھو کے طور پر کی گئی ہے جس کا تعلق پیٹھن تحصیل کے لوہیگاؤں سے ہے۔ لکشمن تقریباً 12دسمبر سے لاپتہ تھاجس کے بعد اس کے گھر والوں نے بڈکن پولس میں اس کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کروائی تھی۔

اورنگ آباد دیہی پولس کی SPآرتی سنگھ نے کہا کہ ’’ یہ آدمی دماغی طور پر معذور ہے ، ہم نے اسے واپس لانے کے لئے اپنی ٹیم روانہ کی ہے‘‘۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!