Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: پنچایت افسر رشوت معاملے میں گرفتار

اورنگ آباد:۔ ضلع کے سوئے گاؤں پنچایت سمیتی کے ایکسٹینشن افسر کو اینٹی کرپشن بیورو (ACB) نے شکایت آنے پر 5000روپئے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اے۔سی۔بی کی پریس ریلیز کے مطابق ملزم دیوانند امبورے (عمر 53) نے شکایت کردہ سے اس کے کھیت میں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کرشی سوالمبن اسکیم کے تحت کھودے گئے کنوے کے آخری بل کو منظوری دینے کے لئے 5000روپئے کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

ملزم کے خلاف سوئے گاؤں پولس تھانہ میں Prevention of Corruption Act کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!