Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: پدم شری فاطمہ رفیق ذکریا چل بسیں

اورنگ آباد:مرحوم ڈاکٹررفیق ذکریا کی شریک حیات پدم شری میڈم فاطمہ ذکریا کاآج انتقال ہوگیا ۔وہ بجاج اسپتال اورنگ آباد میں زیر علاج تھیں ۔ وہ ایک نامور قومی صحافی ‘ادیبہ اورتعلیمی جہد کارتھیں- وہ مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی اورنگ آباد کی صدرتھیں ۔اس سوسائٹی کے زیرانتظام کئی تعلیمی ادارے جاری ہیں ۔

وہ مہاراشٹر کالج آف سائنس کامرس اینڈ آرٹس ممبئی کی مجلس انتظامیہ کی صدر اور آل انڈیاخلافت کمیٹی ممبئی کی چیرمین تھیں ۔ فاطمہ رفیق ذکریااس وقت ملک گیرسطح پر مشہورہوئیں جب انھوں نے اس وقت کی وزیراعظم اندراگاندھی سے ایک بے باکانہ انٹرویو لیاتھا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنے قرب وجوار میں جگہ دے اورانکی مغفرت فرمائے ۔ّآمین

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!