Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: پانچ ریاستوں میں مطلوب شخص کو سائبر کرائم برانچ نے کیا گرفتار

اورنگ آباد:۔ شہر پولس کی سائبر کرائم برانچ نے ایک 23سالہ آدمی کو گرفتار کیا ہے جس کی تلاش تقریباً 5ریاستوں میں جاری تھی۔ اس پر لوگوں کو سستے داموں پر موبائیل فون بیچنے کے نام پر لوگوں کو دھوکا دینے کا الزام تھا۔
ملزم کی پہچان رتیش کمار بھاردواج بتائی گئی ہے جسکا تعلق دہلی کہ بودھ وہار سے تھا۔رتیش پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوگوں کو دھوکا دینے کا الزام تھا۔

گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد اسے 6دنوں کی پولس کسٹڈی میں روانہ کردیا گیا ہے۔ اس گروہ کے خلاف حال ہی میں MIDCوالوج پولس تھانہ میں درج کیا گیا تھاجب ملزم نے ایک نوجوان کو 11اپریل کو 18؍ہزار روپئے کا موبائل 8؍ہزار روپئے میں دینے کا وعدہ کر کے دھوکا دیا تھا۔

اس کیس میں شروعاتی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ملزم انٹرنیٹ پر اشتہار ڈال کر لوگوں کو مہنگاء فون سستے داموں میں بیچنے کا وعدہ کردھوکا دیتا تھا۔سائبر کرائم برانچ انسپیکٹر سندیپ گرمے نے کہا کہ ’’ ان اشتہارات پر کلک کرنے سے لوگ ایک دوسری ویب سائٹ www.musicbass.inپر چلے جاتے تھے جس پر موجود گراہک سے انکی ذاتی معلومات مانگی جاتی تھی جس میں فون نمبر وغیرہ شامل تھا تاکہ فون کرکے انہیں پیسے بھیجنے کومنایا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا کہ کورئیر کے ذریعہ فون روانہ کیا جائیگا۔

افسر نے بتایا کہ اس ویب سائٹ کے علاوہ ملزم نے www.shopegaget.com اور www.salecart.com کے ذریعہ بھی کئی لوگوں کو دھوکا دیا ہے ۔ اس گرفتاری کے بعد شہر پولس کمشنر نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ جن جن کو بھی دھوکا ملا ہے وہ آگے بڑھ کر اپنی شکایت درج کروائیں۔ پولس کمشنر چیرنجیوی پرساد نے کہا کہ ’’ اس گروہ کے جرم کے طریقہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بتا پانا انتہائی مشکل ہے کہ انہوں نے کتنے لوگوں کو دھوکا دیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آفت رسیدہ آگے آ کر اپنی شکایتیں خود درج کرائیں‘‘۔

پرساد نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہم جلد سے جلد اس معاملے میں چارج شیٹ جمع کر پائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کے شکار زیادہ تر ہندی بولنے والا طبقہ ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!