Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: ٹی ڈی آر گھوٹالہ کی جانچ اندرون 3 ماہ کی جائیگی؛ فرنویس

اورنگ آباد:- ریاست مہاراشٹر کے جاری مانسون اجلاس میں وزیر اعلیٰ مہاراشٹر دیویندر فرنویس نے وعدہ کیا کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں ہوئے TDR گھوٹالہ کی جانچ اندرون تین ماہ کی جائیگی۔

فرنویس نے یہ اعلان اورنگ آباد کے ممبر اسمبلی امتیاز جلیل کی جانب سے مدعا اٹھانے کے بعد کیا۔ جلیل نے اسمبلی اجلاس میں مدعا اٹھایا تھا کہ شہر میں سینکڑوں جعلی ٹی ڈی آر کے معاملات واقع ہوئے ہیں جس سے انتظامیہ کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پڑے گاؤں میں سنجئے گوپال سکچی نے غیر قانونی ٹی ڈی آر لیا تھا۔ اور اصل ٹی ڈی آر رکھنے والوں کو پریشان کیا گیا ہے۔
واضح ہوکہ دسمبر کے پچھلے اسمبلی اجلاس میں حکومت نے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں ہوئے ٹی ڈی آر گھوٹالہ کی اعلیٰ سطح کی جانچ کا وعدہ کیا تھا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!