Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: ٹرک نے حاملہ خاتون کو کچل دیا

اورنگ آباد:- دیولائی چوک بیڑ بائے پاس پر اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی 27 سالہ حاملہ خاتون کو اس وقت ایک ٹرک نے کچل دیا جب پیچھے سے آرہی ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں اس خاتون کا شوہر بھی زخمی ہوگیا۔

پولس کی بتائی تفصیلات کے مطابق پیٹھن تعلقہ کے سونے واڑی گاؤں کے رہنے والے میاں بیوی اپنی موٹر سائیکل پر کل صبح 10:30 بجے ایک نجی اسپتال میں علاج کی غرض سے آرہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

کنٹینر ٹرک سے ٹکرا جانے کے بعد حاملہ خاتون جسکا نام انیتا آلہت بتایا گیا ہے، موٹر سائیکل سے نیچے گر گئی اور ٹرک کے ٹائروں میں کچل گئی جبکہ اسکا شوہر وٹھل زخمی ہوکر سڑک کی ایک جانب جا گرا۔

قریب نوکری پر موجود پولس والا فوراً جائے وقوع پر پہنچا اور خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گھاٹی اسپتال بھیجا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد ستارا پولس تھانہ میں اس متعلق حادثاتی موت کا مقدمہ درج کا لیا گیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!