Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے بارہویں کے نتائج 26 مئی کو

اورنگ آباد:- مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن (MSBSHSE) کی جانب سے امسال منعقدہ آرٹس، سائنس و کامرس بارہویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 26 مئی 2018 کو کو کیا جائیگا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے MSBSHSE کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ بارہویں جماعت کے تمام ریجن کے نتائج 26 مئی 2018 کو دوپہر 1 بجے ظاہر کیے جاینگے۔
بورڈ کی جانب سے یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.mahresult.nic.in پر نشر کیے جاینگے۔ اس کے علاوہ www.result.mkcl.org ، http://mh-hac.ac.in اور http://msbshse.ac.in پر بھی دیکھیں جا سکتے ہیں۔
طلباء کو اپنے نتائج دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر اپنا امتحان کا سیٹ نمبر اور تاریخ پیدائش ڈالنا ہوگا۔ اسکے علاوہ sms کے ذریعہ بھی طلباء اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ اسکے لیگ طلباء کو اپنے موبائل میں پہلے MHHSC لکھنا ہوگا پھر وقفہ کے بعد اپنا سیٹ نمبر لکھ کر 57766 پر روانہ کردیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!