Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات بیلیٹ پیپر پر کرائے جائیں: کانگریس کا مطالبہ

اورنگ آباد:کانگریس پارٹی کی مقامی یونٹ نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ لوک سبھا انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کے VVPAT کی چٹھیوں کو نہ گننے کے فیصلے سے اپنی نااتفاقی ظاہر کی ہے۔

پارٹی ممبران نے ساتھ ہی آنے والے مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے موقع پر ای بی ایم مشینوں کے بجائے بیلیٹ پیپر کے ذریعے لیا جائے۔ کانگریس کے مراٹھواڑہ ڈیویژنل صدر جئے دیپ زالٹے نے اس موقع پر کہا کہ ” ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے نتائج نکالنے میں تVVPATمشینوں کی چٹھیوں کو نہ گن کر عصبیانہ رویہ اپنایا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے دباﺅ میں فیصلے لیے ہیں“۔

زالٹے نے کہا کہ پارٹی کے نمائندے جلد ہی الیکشن افسراور گورنر سے مل کر اسمبلی انتخابات بیلیٹ پیپر پر لیے جائینگے۔اور ہمارے اس مطالبے میں زور پیدا کرنے کے لئے دیگر اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ لیکر عوامی مہم چلائیں گے۔ اگلے دو دنوں میں ہماراوفد اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر اور الیکشن افسر سے ملاقات کر اپنا مطالبہ رکھیں گے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!