Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: مطلوبہ مجرم شیخ اقبال احمد حراست میں

اورنگ آباد:۔ جالنہ پولس کی مقامی کرائم برانچ کی ٹیم جس کی رہنمائی انسپکٹر راجندر سنگھ گور کررہے تھے نے کافی وقت سے مطلوب مجرم شیخ اقبال احمد کو بیڑ ضلع کے گیورائی علاقہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ اقبال کو گرفتار کرنے کے ساتھ پولس نے اس کے پاس سے بندوق اور گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔
تقریباً تین ہفتہ پہلے اقبال کے چکل تھانہ اورنگ آباد میں منعقد منگیر بابا فئیر میں گولیاں چلانے کے بعدسے پولس کو اقبال کی تلاش تھی۔ مقامی کرائم برانچ کے مطابق اقبال ایک پیشہ ور مجرم ہے جس نے کئی جرائم کیے ہیں۔
جالنہ پولس کی کسٹڈی ختم ہونے کے بعد اقبال کو دیگر مقامات کی پولس کی حراست میں دیا جائیگا تاکہ وہ اپنے علاقہ میں درج اس کے خلاف جرائم کی تفتیش کر سکیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!