Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: مراٹھواڑہ سینچائی و آب پاشی کے 4بڑے پروجیکٹ آج بھی التواء میں

اورنگ آباد:۔ مراٹھواڑہ ریجن کے سینچائی و آبپاشی کے چار بڑے پروجیکٹ جس میں بیڑ ضلع کے ماجلگاؤں اور عثمان آباد ضلع کے سینا کولیگاؤں کا نام شامل ہے بارش کا موسم شروع ہوکر دیڑھ ماہ گذر جانے پر بھی ابھی تک ٹھنڈے بستے میں پڑے ہیں۔
اسٹیٹ واٹر ریسورسیس ڈپارٹمنٹ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق الگ الگ تقریباً 957 آبپاشی کے پروجیکٹ میں موجود ذخیرہ سابقہ سال کے 15فیصد کے مقابل 19فیصد پر ٹھہرا ہوا ہے۔پانی کی سطح کو بڑھانے کے لئے اچھی بارش کی ضرورت ہے۔
ماجلگاؤں اور سینا کولیگاؤں کے پروجیکٹ کے علاوہ ہنگولی ضلع کے سدّھیشور اور ییلداری جیسے بڑے آبپاشی کے پروجیکٹ میں کچھ بھی ذخیرہ موجود نہیں ہے۔ بیڑ ضلع کے منجرا میں 6فیصد اور ناندیڑ ضلع کے مانار میں 9.8فیصد اور دیگر میں بھی ایک ڈجٹ کا ذخیرہ ہی موجود ہے۔
اورنگ آباد اور مراٹھواڑہ کے دیگر علاقوں کے لیے زندگی مانے جانے والے جیکواڑی پروجیکٹ میں سابقہ سال کے 17فیصد کے مقابل ابھی 28فیصد موجود ذخیرہ ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!