Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: مراٹھا ریزرویشن احتجاج ہوا پر تشدد،نوجوان کے جنازے میں ممبر پارلیمنٹ کھیرے کے ساتھ مجموعہ نے کی بدسلوکی

مہاراشٹر بند اعلان کے بعد شہر اور آس پاس کے علاقوں میں انٹر نیٹ خدمات معطل

اورنگ آباد:۔ تعلیم اور نوکریوں میں ریزرویشن کو لیکر ہوئے مراٹھا کرانتی مورچہ کے احتجاج میں کل ایک نوجوان نے گنگاپور میں ندی میں کود کر خود کشی کرنے کے بعد شہر اور شہر کے اطراف آج بھی احتجاج جاری رہا۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کاکاصاحب دتّارے شندے کی کائے گاؤں ٹوکا، گنگا پور میں آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لئے آج جب شیو سینا کے ممبر پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے اور کانگریس MLCسبھاش جانبھڑ وہاں پہنچے تو وہاں موجود ہجوم نے مشتعل ہوکر دونوں کے ساتھ بد سلوکی کی ۔

مراٹھا کرانتی مورچہ کے ممبران نے احتجاج کرتے ہوئے احمدنگر ۔ اورنگ آباد ہائی وے کو بند کردیا تھا اور تقریباً ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچایاجس میں ایک پولس وین اور بس بھی شامل ہے۔
کولہاپور میں مراٹھا تنظیموں نے دساراچوک میں راستہ پر بیٹھ کر احتجاج کیااور حکومت سے سرکاری نوکریوں اور تعلیم میں ریزر ویشن کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کی وجہ سے پورے علاقہ میں سڑک نظام متاثر رہا۔ احتجاج کی وجہ سے مسافروں کوپنڈھرپور میں ’واری‘ لے جارہی بس کو پیر کی رات سے ہی لاتور بس اسٹیشن پر رکنا پڑا۔ آج صبح اورنگ آباد ضلع کے گنگاپور علاقہ میں سڑک پرمراٹھا کرانتی مورچہ کے احتجاجیوں نے ایک ٹرک کو بھی آگ لگا دی۔

واضح ہوکہ پیر کو مراٹھا کرانتی مورچہ کے احتجاجیوں نے اورنگ آباد۔پونہ ہائی وے بند کردیا تھا اور آنے جانے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ یہ احتجاج اس وقت دردناک ہوگیا جب احتجاج کررہے ایک نوجوان کاکاصاحب شندے جو کہ کائے گاؤں کا رہنے والا تھااس نے گنگاپور میں واقع گوداوری ندی کے پل سے اس ندی میں کود کر خود کشی کرلی تھی۔وہاں موجود یوگیش شرکے نے کہا کہ وہاں موجود پولس نے اس نوجوان کو اس انتہائی قدم اٹھانے کے لئے مشتعل کیا۔ نوجوان کی موت کے بعد مراٹھا کرانتی مورچہ کے کارکنان نے اورنگ آباد۔پونہ ہائی وے جارہی ایک بس کے ساتھ توڑ پھوڑ کی اور ممبئی۔پونہ ہائی وے کو بند کردیا۔

احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے پولس اور ضلع انتظامیہ نے طئے کیا کہ انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا جائے تاکہ مزید سنگینی نہ پیدا ہو۔ دوسری جانب شندے کی آخری رسومات کو آج کائے گاؤں ، گنگا پور تحصیل میں انجام دیا گیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!