Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: لندن میں نوکری کے بہانے میڈیکل افسر کے ساتھ 5.52لاکھ روپئے کا فریب

اورنگ آباد: کلاس دوم کی سطح کے میڈیکل افسر کے ساتھ چند انجان لوگوں نے لندن میں نوکری لگانے کے عنوان سے دھوکا دے کر 5.52لاکھ روپیوں کی دھوکا دہی کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔
یہ مکمل فریب دہی تقریباً 23دنوں میں کی گئی جس کی شروعات مئی کی 15تاریخ کو ہوئی تھی جب مشتبہ افراد نے ایک جعلی نوکری کا خط ای میل کیاتھا جس میں میڈیکل افسر سے لندن میں 10لاکھ روپئے ماہانہ تنخواہ پر نوکری کی بات کہی گئی تھی۔

پولس اہلکار کے مطابق ملزمین نے اس میڈیکل افسر کی ای میل و دیگر تفصیلات سوشل میڈیا سے حاصل کی ہوگی۔ سڈکو پولس انسپکٹر اشوک گری نے اس معاملے سے متعلق ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ” ہم نے اس معاملے سے متعلق دھوکا دہی اور مجرمانہ دخل دہی کے عنوان سے مقدمہ درج کیا ہے۔ پولس کو ابھی تک ان انجان لوگوں کا کو ئی سراغ نہیں مل پایا ہے لیکن پولس کو نائجیریائی شہریوں کے اس میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔پولس افسران کے مطابق اس معاملہ میںتقریباً رابطہ ای میل کے ذریعہ ہی کیا گیا ہے، اس لئے اب اس کے لئے سائبر ماہرین سے مدد لی جائیگی۔

میڈیکل افسر کے مطابق انہیں پہلے لندن کے ایک مشہور اسپتال میں نوکری کا آفر لیٹر آیا تھا۔اس کے بعد مزید بھروسہ دلانے کے لئے مشتبہ افراد نے لندن کے انٹرنیشنل نمبروں سے فون کیا۔میڈیکل افسر کا بھروسہ جیتنے کے بعد ویزا ، ہوائی سفر خرچ اور دیگر کاروائی کے نام پر پیسہ مانگا اور نتیجتاً اسے 5.52لاکھ کی دھوکا دہی کا شکار ہوگیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!