Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: قوم پرستی و ذات پات ریاست کو تباہ کردیگی: راج ٹھاکرے

اورنگ آباد:۔ مہاراشٹر نونرمان سینا کے چیف راج ٹھاکرے نے آج شہر میں اپنے دورے کے موقع پر کہا کہ ذات پات و قوم پرست ذہنیت اس ریاست کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔
پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ شیو سینا ۔بی جے پی اتحاد 2019کے لوک سبھا انتخابات میں کامیاب نہیں ہوگا۔
جب ان سے آنے والے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کو لیکر انکی پارٹی کے ایجنڈہ کے بارے میں پوچھا گیا تو ایم این ایس صدر نے کہا کہ انکا سب سے اہم ایجنڈہ عوام کو موجودہ حکومت کے ذریعہ ڈالی گئی تکلیف دہ حالت سے باہر نکالنا ہے۔
ٹھاکرے نے کہا کہ تمل ناڈو کے عوامی نمائندہ نے وہاں پر NEETکے پرچہ میں یوئی غلطیوں تک کے مدعہ کو اٹھایا تھا ، لیکن ہمارے ممبران پارلیمنٹ عوام کے مسائل کو اٹھانے میں ناکام ہیں۔
انہوں نے الیکشن سے متعلق EVMمشین پر بھی سوال کرتے ہوئے کہا کہ BJPالیکٹرانک ووٹنگ مشین کا غلط استعمال کررہی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!