Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: فلپ کارٹ ۔ والمارٹ معاہدہ کے خلاف بیوپاریوں نے منعقد کیا احتجاج

اورنگ آباد:۔ ضلع کی کم از کم 72بیوپاریوں کی تنظیموں نے جن کا تعلق ضلع بیوپاری مہاسنگھ سے ہے آج شہر میں فلپ کارٹ۔ والمارٹ کے درمیان ہوئے معاہدے کے خلاف یہ کہتے ہوئے احتجاج منعقد کیا کہ اس سے چھوٹے تجارت کرنے والوں کی تجارت خطرہ میں پڑھ جائیگی۔

سیکڑوں چھوٹے اور بڑے بیوپاری نے ضلع بیوپاری مہاسنگھ کے صدر جگنّاتھ کالے کی صدارت میں گلمنڈی کے تجارتی مرکز پر ایک احتجاج کا انعقاد کیاجس میں انہوں نے فلپ کارٹ اور والمارٹ کے درمیان ہوئے معاہدے سے متعلق اپنے اشکالات بیان کیا کہ اس کی وجہ سے چھوٹے تاجروں کو بہت نقصان پہنچے گا۔ بیوپاریوں نے اس احتجاج میں فلپ کارٹ و والمارٹ واپس جاؤ جیسے نعرے لگائے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کالے نے کہاکہ ماضی میں ایسٹ انڈیاکمپنی ملک میں تجارت کے عنوان سے داخل ہوئی تھی لیکن بعد میں ملک پر قبضہ کرلیا تھا۔انہوں نے کہا کہ فلپ کارٹ اور والمارٹ کے درمیان ہوا یہ معاہدہ اسی بات کی نشاندہی کرتا ہیکہ ملک دوبارہ غلامی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!