اورنگ آباد:۔ شہر میں ہوئے فساد کے بعد پولس کی اس میں شمولیت کو لیکر جو ویڈیو سامنے آئے تھے اس کی شروعاتی جانچ میں پولس ڈپارٹمنٹ نے کلین چٹ دے دی ہے۔ ویڈیو کی جانچ میں یہ آیا ہے کہ جن پولس والوں کو ان ویڈیو میں دکھایا گیا ہے ان کا تعلق اسٹیٹ ریسرو پولس فورس (SRPF) کے جوان ہیں اور انکا مقامی پولس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
شہر کے انچارج پولس کمشنر ملند بھارمبے نے کہا کہ انہوں نے فساد معاملے میں پہلے ہی سے شیو سینا کارپوریٹر راجیندر جنجاڑ کو گرفتار کرلیا ہے، جنجاڑ کو فساد کے ویڈیو میں فساد پھیلاتے ہوئے اور SRPFجوانوں کے ساتھ ہاتھ ملاتے دیکھا گیا تھا۔جنجاڑ سے SITنے پوچھ تاچھ کی اور فساد میں شمولیت کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے جنجاڑ کو اس معاملے میں 18مئی تک پولس کسٹڈی دی گئی ہے۔
پولس درج کی گئی FIRکے مطابق جانچ کررہے ہیں اور اب تک تقریباً 100لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ساتھ ہی ایم آئی ایم کارپوریٹر فیروز خان کو بھی کہہ کر خود سپردگی کروائی گئی اور انہیں بھی عدالت نے 18؍ مئی تک پولس حراست میں بھیج دیا ہے۔
Prev Post
کرناٹک : کانگریس ممبر اسمبلی کا دعوی ، بی جے پی نے حمایت کے عوض میں وزیر بنانے کی پیشکش کی
Next Post
You might also like