Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد فساد: مبینہ ذمہ دارلکشمی نارائن بکھریا گرفتار

بکھریا جو شہر میں لچھو پہلوان کے نام سے مشہور ہے، اس پر الزام ہیکہ اس نے فساد پھیلاکر چند عمارتیں و دکانیں خالی کروانے کے لئے چند لوگوں سے پیسہ لیا تھا

اورنگ آباد:۔ پولس نے کل شام کو شہر میں ہوئے حالیہ فساد کے مبینہ ذمہ دار لکشمی نارائن بکھریاعرف لچھو پہلوان کو گرفتار کرلیا ہے۔
خصوصی جانچ ٹیم (SIT) کے اسکواڈ جس کی سربراہی شریکانت نولے کررہے تھے نے فساد پھیلانے اور آتش زنی کے الزام میں بکھریا کو گرفتار کیا۔ پولس کو یہ شک ہیکہ فساد پھیلانے اور آتش زنی کرکے عمارتیں و دکانیں خالی کروانے کے لئے چند لوگوں سے پیسہ لیا تھا۔
پولس نے اس فساد کے سلسلے میں 50سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے جس میں 2کارپوریٹرس بھی شامل ہیں۔ جن دو کارپوریٹرس کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں ایک شیو سینا کے راجیندر جنجاڑ اور ایک ایم آئی ایم کے فیروز خان ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!