Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: غیر قانونی ہتھیار ضبط

فلپ کارٹ کے ذریعہ ہتھیار وں کا دیا جا رہا تھاآرڈر

اورنگ آباد:۔ شہر کی کرائم برانچ نے آج مکند واڑی اور ناگیشور واڑی سے غیر قانونی ہتھیاروں کو ضبط کیا ہے جس میں 12تلواریں اور 13چاقو ہیں۔ اس معاملہ میں پولس نے 7لوگوں کو گرفتار کیا ہے جس میں ایک کورئیر کمپنی کا منیجر بھی شامل ہے جو ان ہتھیاروں کو کورئیر کے ذریعہ لوگوں تک پہنچا رہا تھا۔
پولس کے مطابق انھیں یہ اطلاع ملی تھی کہ فلپ کارٹ اور ایسٹاکورٹ کورئیر سروس کمپنی کے ذریعہ آن لائن ہتھیاروں کے آرڈر دیے جارہے ہیں۔ان ہتھیاروں کو امرتسر ، پنجاب سے منگایا جا رہا تھا۔
اورنگ آباد پولس کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ہم وزارت داخلہ سے درخواست کریں گے کہ اس طرح کی آن لائن خریداری پر روک لگایا جائے اس لئے کہ اورنگ آباد ایک حساس علاقہ ہے۔ کرائم برانچ اس بات کا بھی جائزہ لیگی کہ شہر میں کتنے اور کن کن لوگوں نے ہتھیار خریدے ہیں تاکہ انکے خلاف کاروائی کی جاسکے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!