Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد ضلع کے 9اسمبلی حلقوں سے 133امید وار میدان میں

اورنگ آباد: مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے چلتے ضلع اورنگ آباد میں پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ تھی۔ جس کے پیش نظر کل 80لوگوں نے اپنے پرچہ نامزدگی واپس لیے اور اب اورنگ آباد کے 9اسمبلی حلقوں کے 133 امیدوار میدان میں ہیں۔

نائب ضلع الیکشن افسر پانڈورنگ کلکرنی نے بتایا کہ اورنگ آباد مشرق سے تقریباً 34امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ سلوڑ کی نشست سے 7امیدوار اب بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اورنگ آباد وسط سے 09امیدوار اور اورنگ آباد مغرب سے 12امیدوار میدان میں ہیں۔ اس کے علاوہ اورنگ آباد کی دیگر نشستوں کو دیکھا جائے تو پھلمبری سے 13امیدوار، پیٹھن سے 15، گنگاپور سے 14، ویجاپور سے 16اور کنڑ سے 8امیدوار میدان میں ہیں۔

جن امیدواران نے اپنے پرچہ نامزدگی واپس لیے ہیں ان میں اورنگ آباد وسط سے 14، اورنگ آباد مغرب سے 1، اورنگ آباد مشرق سے 13، سلوڑسے 13، کنڑسے 6، پھلمبری سے 7، پیٹھن سے 4، گنگاپور سے 15اور ویجاپور سے 7امیدواروں نے اپنے نام واپس لیے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!