Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: ضلع و شہر میں پانی کی قلت میں شدید اضافہ، 50لاکھ کی آبادی کے لئے 3163ٹینکروں سے پانی کی فراہمی کی کوشش

اورنگ آباد: اورنگ آباد ضلع میں پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ ڈیویژنل کمشنر کے دفتر کے مطابق ضلع میں پانی کی قلت سے پریشان 2231گاﺅں اور 731قریوہ کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے 3163پانی کے ٹینکروں سے پانی کی فراہمی کی جارہی ہے۔

اورنگ آباد ضلع مراٹھواڑہ علاقہ میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بن چکا ہے جس میں 734گاﺅں اور 234قریے متاثر ہوئے ہیں جہاں پر 1163پانی ٹینکروں کے ذریعہ 18.42لاکھ لوگوں کو پانی مہیا کروایا جارہا ہے۔ ساتھ ہی بیڑ ضلع میں کل 896پانی کے ٹینکروں کے ذریعہ 631گاﺅں اور 321قریو کی 12لاکھ آبادی کو پانی مہیا کیا جارہا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!