Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: شیو شاہی بس سروس اب دو گناہ

اورنگ آباد:۔ ناسک ۔اورنگ آباد کے لیے شروع کی گئی شیوشاہی بس سروس کو عوام کی جانب سے نہایت عمدہ نتیجہ ملنے کی وجہ سے اس راستے پر بس سروس کو دو گناہ کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پونہ ،اورنگ آباد، دھولیہ اور نندوربارکے لئے جاری بس سروس کو عوام کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔حالانکہ چند ہی ایسے لوگ ہیں جو بوریولی اور ممبئی سینٹرل کے لئے اس بس سروس کا استعمال کرتے ہیں۔ ایم ایس آر ٹی سی کے سینئر افسر نے کہا کہ’’ فلحال ناسک کے لئے دو بس اور اورنگ آباد کے لئے تین بس موجود ہیں۔ ان بسوں کے ذریعہ ان شہروں کے درمیان روزانہ 8ٹرپ ہوتے ہیں جسے اب بڑھا کر 16ٹرپ کردینے کا ارادہ کیا گیا ہے‘‘۔
اس تبدیلی کے لئے نئی بسیں اورنگ آباد اور ناسک میں اگلے ہفتے آئیں گی۔ اس بس سروس کا استعمال کر اورنگ آباد کے لوگ مطمئن ہیں۔ ساتھ ہی اورنگ آباد سے ناسک کے درمیان کے راستے میں ایولہ تک کا راستہ انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے بھی لوگ اپنی گاڑی سے سفر کرنے کے بجائے MSRTCکی اس اے سی بس سروس کا استعمال کررہے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!