Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: شیو سینا کارپوریٹر کو گرفتار کرنے پر شہرمیں پھر سے تناؤ

ٹی وی سینٹر، سٹی چوک اور دیگر علاقہ بند کرنے کی کوشش

اورنگ آباد:- شہر میں جمعہ کو ہوئے فساد کے بعد سے حالات کے مستقل خراب ہونے یا وقتاً فوقتاً تناؤ پیدا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعہ کو ہوئے فساد میں موتی کارنجہ، راجہ بازار اور شاہ گنج علاقہ میں جو عوامی جائیدادوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا اس سلسلے میں آج پولس نے شیو سینا کارپوریٹر راجیندر جنجاڑ کو حراست میں لیا ہے۔ جنجاڑ کو گرفتار کرنے کے کیے آج دو نائب پولس کمشنر، معاون پولس کمشنر اور SRPF کے جوانوں کو لیکر شیواجی نگر علاقہ میں کڑے بندوبست کے ساتھ پہنچے تھے۔
جنجاڑ کو گرفتار کرنے پر شیواجی نگر علاقہ میں تناؤ پھیل گیا تھا۔ جنجاڑ کو جب حراست میں لینے کے کیے پولس پہنچی تو وہاں شیو سینا کے کافی لوگ جمع ہوگئے تھے جنھوں نے ہنگامہ کرنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد شیواجی نگر کی دکانوں کو بند کردیا گیا۔ ہنگامہ کر رہے مجموعہ کو پولس نے کہا کہ وہ جنجاڑ کو صرف پوچھ تا چھ کے کیے لے جارہے ہیں گرفتار نہیں کررہے ہیں۔


لیکن اس کے بعد راجہ بازار، سٹی چوک اور ٹی وی سینٹر کے علاقہ میں بھی تناؤ پھیل گیا اور دکانیں بند ہونے لگیں تھیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!