Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد : شہر کے تاجروں پر کورونا کا قہر، 184 تاجروں کی رپورٹ آئی مثبت

اورنگ آباد : مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں 9 دن کے لاک ڈاؤن کے بعد کورونا وائرس کی وبا کے ٹیسٹ کو لازمی کیے جانے کے دوران شہر میں پچھلے دو دنوں میں 184 تاجروں کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے منتظم اور کمشنر آستک کمار پانڈے کے مطابق ہفتے سے اتوار کی رات تک شہری بلدیاتی محکمہ صحت کی ٹیم کے ذریعہ پورے شہر کے مختلف مقامات پر تقریباً 9000 تاجروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

ٹیسٹ کے دوران شہر کے سبھی تاجروں کو اپنے کاروبار اور دکانیں پھر سے کھولنے سے پہلے کورونا جانچ کی گئی۔ اس مہم میں اور زیادہ ٹیسٹ کرنے کے لئے اس کو 25 جولائی تک کے لئے بڑھایا گیا ہے۔ اس دوران اورنگ آباد میں اتوار کو کورونا وائرس سے متاثر نئے 399 معاملوں کے بعد کووڈ-19 معاملوں میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے۔

یو این آئی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!