Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: شہر کی امبہ سنیمامیں آگ

اورنگ آباد:۔ آج شام شہر کی 25سال پرانی امبہ سنیما میں سنگین آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق 9Dسنیما میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے دو فائر کی گاڑیاں اور ایک پانی ٹینکرجائے وقوع پر پہنچے۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن سنیما مالک کے مطابق تقریباً 60لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔
اتفاق سے جس سنیما کو آگ لگی تھی وہ صرف بچوں کے لئے تھا لیکن یہ اچھی بات تھی کہ اس وقت وہاں کوئی شو نہیں چل رہا تھا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!