Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: شہر کو امسال کے آخر تک بہتر عوامی ٹرانسپورٹ ملنے کی امید

اورنگ آباد:۔شہر کو جلد ہی بہتر عوامی ٹرانسپورٹ ملنے کی امید کی جارہی ہے جس میں تقریباً 100بسوں کوشہر میں عوامی ضرورت کے لئے چلائے جانے کا منصوبہ ہے۔

اورنگ آباد اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (ASCDCL) کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے ممبر پرمود راٹھوڑنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’’ بسیس چلانے اور ٹکٹ جمع کرنے کے لئے الگ الگ ایجنسیز مختص کی جائینگی۔
شہر میں عوام کے لئے ٹرانسپورٹ کی سخت ضرورت کو دیکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن نے 100بسیں خریدنے کے لئے دلچسپی رکھنے والی ایجنسیوں کو بلایا تھا۔ اس سبب سے ٹاٹا، مہیندرا، آئیچر اور اشوک لیلنڈ کے نمائندوں نے میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران سے ملاقات کر بسیں مہیاء کروانے میں دلچسپی دکھائی ہے۔

راٹھوڑ کے مطابق ابھی بہت ساری چیزیں طئے کرنا باقی ہیں جیسے بسوں کی پارکنگ کی جگہ، سروس ڈپو وغیرہ جو اگلے چند ماہ میں ساتھ ساتھ ہی طئے کیے جائینگے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!