Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: شہر میں ہوئے فساد کی جانچ کے لئے بنائی گئی 50ممبران کی SIT

اورنگ آباد:۔ جمعہ کو شہر میں ہوئے فساد کی جانچ کرنے کے لئے اورنگ آباد پولس نے ایک خصوصی جانچ ٹیم (Special Investigation Team-SIT) بنائی ہے ۔ شہر کے انچارج پولس کمشنر ملند بھارمبے نے کہا کہ’’ ہم نے فساد کی جانچ کرنے کے لئے نائب پولس کمشنر دیپالی گھاڑگے کی صدارت میں ایک SITبنائی ہے۔ ہم نے اس ٹیم کو ان ویڈیوز کی بھی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے جس میں چند پولس والوں کو شر پسندوں کا ساتھ دیتے بتایا گیا ہے‘‘۔
پولس کمشنر نے یہ یقین دلایا کہ کسی بھی قصور وار کو بخشاء نہیں جائیگاپھر چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ کمشنر نے بتایا کہ بنائی گئی SITمیں کل 50ممبران ہیں جس نے اپنا کام شروع کردیا ہے جس میں فساد کے فوٹو اور ویڈیوز مختلف جگہوں سے جمع کر رہی ہے۔
فساد کی اصل وجہ پر گفتگو سے گریز کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ فساد کے رونماء ہونے کی مختلف وجوہات بتائی جارہی ہیں لیکن اصل وجہ SITکی رپورٹ کے بعد ہی پتہ چلے گا۔
اس موقع پر DCPگھاڑگے نے کہا کہ پولس مشکوک لوگوں کی فہرست تیار کر رہی ہے جن کے خلاف یا تو ثبوت موجود ہے یا خبریوں سے پتہ چلا ہے۔ ایک پولس افسر نے کہا کہ اس جانچ میں شفافیت قائم رکھی جائیگی۔
ایک اور افسر نے کہا کہ ’’ یہ انتہائی ضروری ہے کہ جانچ غیر جانبدار ہواس لئے کہ اس جانچ پر ریاستی اور مرکزی حکومت دونوں مستقل نظر رکھے ہوئے ہیں‘‘۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!