Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد : شہر میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں مکمل

اورنگ آباد: ملک میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کل یعنی 23مئی کو ہونے والی ہے۔ نہ صرف تمام امیدواران کی نظریں ان نتائج پر ہے بلکہ ملک کے تمام شہریوں کو بھی اس کا انتظار ہے۔ اورنگ آباد ریجن کی نشستوں کے لئے ووٹنگ اپریل میں ہوگئی تھی جس میں تقریباً 155امیدوار جس میں سب سے زیادہ بیڑ کے 36امیدوار کی قسمت قید ہوچکی تھی۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق اورنگ آباد، جالنہ، بیڑ، عثمان آباد، لاتور، ہنگولی، پربھنی اور ناندیڑ میں کل ہونے والی ووٹوں کی گنتی کی ساری تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

اورنگ آباد میں ووٹوں کی گنتی چکل تھانہ میں واقع میلٹرون کمپنی میں ہوگی۔شیو سینا ۔ بی جے پی امیدوار چندراکانت کھیرے، ایم آئی ایم و ونچت بہوجن اگھاڑی کے امیدوار امتیاز جلیل، آزاد امیدوار ہرش وردھن جادھو ، کانگریس و این سی پی امیدوار سبھاش جھابڑ اور دیگر امیدوار اپنی کوششوں کے نتیجے کل دیکھیں گے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!