Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: شہری حدود کے تمام اسکولی طلبہ کی صحت و تندرستی کے تحفظ کی خاطر 10 اگست کونیشنل ڈی وارمنگ ڈے

اورنگ آباد 9 اگست (سینئر رپورٹر)مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق میونسپل شعبہ صحت کے زیر انصرام 10 اگست کو نیشنل ڈی وارمنگ ڈے اور 16 اگست کو ماپ اپ ڈے منایا جائے گا۔ مختلف امراض کے جراثیم کے انسداد کی غرض سے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے یہ خصوصی قومی مہم روبہ عمل لائی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں جاری کردہ پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ میونسپل حدود میں واقع تمام سرکاری، گرانٹیڈ، میونسپل اسکول، آشرم اسکول اور پرائیویٹ اسکولوں کے علاوہ آنگن واڑیوں، آرمی اسکول، سی بی ایس سی، سدھار گرہ کے ساتھ ساتھ عربی مدارس ، کرسچن مشنری اسکولوں میں زیر تعلیم 5 سال تا 18 سال عمر والے طلباء و طالبات کی صحت و تندرستی کی خاطر ان سبھی کو مفت جراثیم کش گولیاں دی جا ئیں گی۔ شہری حدود میں جملہ 973 اسکول اور 323 آنگن واڑیاں ہیں ۔

یہاں تعلیم حاصل کرنے والے سبھی طلبہ اس سرکاری اسکیم سے استفادہ کریں گے، اس اسکیم سے استفادہ کریں، یہ اپیل میئر گھوڑیلے اور شعبہ صحت انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر نے کی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!