Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: سرپنج کی جانب سے اسلحہ قوائد کی خلاف ورزی، پولس نے کی جانچ کی شروعات

اورنگ آباد: سرپنچ کی جانب سے ایک آدمی کواپنی لائسنس بندوق کے ذریعہ ڈرانے کے الزام میں گوا پولس نے اسے واقعہ کے دو ہفتہ بعد گرفتار کیا۔ اطلاع ملنے کے بعد شہر کی پولس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔
پولس کے مطابق 25؍سالہ سرپنچ کے پاس لائسنس والی بندوق تھی جسکے استعمال کی حد صرف ریاست مہاراشٹر ہی ہے۔ لیکن سرپنچ اس بندوق کو اپنے ساتھ گوا لیکر گیا اور وہاں پر اس نے ایک آدمی کو ڈرانے کے لئے اسکا استعمال کیا تھا۔
یہ واقعہ 19؍ اپریل کو پیش آیا تھا۔ سرپنچ کو گوا پولس نے غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
گرفتاری کے بعد جب معاملے کی اطلاع اورنگ آباد پولس کمشنر ملند بھارمبے کو دی گئی تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے جانچ شروع کردی ہے اور اس کے لئے انہوں نے نائب کمشنر کو اس کی ذمہ داری دی ہے۔
چند روز قبل اسی سرپنچ پر اغوا کرنے کا الزام لگا تھا ۔ نائب کمشنر دیپالی دھاٹے نے کہا کہ لائسنس بندوق کا ایک غلط استعمال لائسنس منسوخ کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!