Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: ریجن کے 90حلقوں میں ہوئی امید سے 50فیصد کم بارش

اورنگ آباد:۔امسال مراٹھواڑہ کے تقریباً 421حلقوں میں سے 90حلقوں میں امید سے 50فیصد کم بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے آنے والے وقت میں علاقہ میں پانی کی شدید قلت ہونے کا امکان ہے۔
موجودہ موسم کو دیکھتے ہوئے اب مزیداچھی بارش کی کوئی امید بھی نہیں ہے۔ India Meteorological Department (IMD)کے تحت مانسون کی حالت ٹھیک ہونے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے اور امید ہے کہ 17اگست تک ریاست میں کچھ اچھی بارش ہو۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق ریجن میں اورنگ آباد اور بیڑ اضلاع میں سب سے کم بارش ہوئی ہے۔ اس کے بعد جالنہ، ناندیڑ، عثمان آباد، پربھنی ، لاتور اور ہنگولی اضلاع کے نام آتے ہیں۔پوری ریاست میں اب تک اوسطاً 297mmبارش ہوئی ہے ۔ بارش کی کمی کی وجہ سے کسانوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ جن کسانوں نے بارش کی امید سے مختلف فصلیں بوئی تھیں وہ اب اپنی فصل کو لیکر پریشان ہیں۔ بارش میں بڑا فرق ہونے کی وجہ سے خاص طور سے کپاس کی کھیتی کرنے والے کسان سب سے زیادہ پریشان ہیں ۔
خراب مانسون کی وجہ سے اورنگ آباد ضلع میں سب سے خراب حالت گنگاپور، ویجاپور اور دیگر تحصیلوں میں ہے۔ ایک اعلیٰ محصول افسر نے کہا کہ بارش اور ذراعت سے متعلق تفصیلات ریاستی انتظامیہ کو روزانہ مہیاء کروائی جارہی ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس ماہ کے آخری عشرہ میں کچھ اچھی بارش ہونے کی امید ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!