Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: ریاستی حکومت کا ممبئی۔اورنگ آباد۔ناگپورکو سیاحتی تکون بنانے کا منصوبہ

تین ماہ میں تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کی جائیگی اور عالمی ایجنسیوں کی مدد حاصل کی جائیگی

اورنگ آباد:۔ ریاستی حکومت ممبئی۔ اورنگ آباد۔ناگپور کو سیاحتی تکون کے طور پر تیار کرنے کافیصلہ کیا ہے۔مہاراشٹر منترالہ کے پرنسپل سیکریٹری (سیاحت) وجئے کمار گوتم نے کہا کہ مہاراشٹر کے ان تین شہروں کو جئے پور۔دہلی۔آگرہ گولڈن سیاحتی سرکٹ کی طرز پر تیار کیا جائیگا۔اس کو لیکر ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ اندرون تین ماہ تیار کی جائیگی اور اسکے لئے عالمی ایجنسیوں کی مدد لی جائیگی۔
اس منصوبہ کے مطابق سیاح پہلے ممبئی پہنچیں گے جہاں انھیں کونکن کت تفریح کرائی جائیگی پھر اورنگ آباد روانہ کیا جائیگا۔ اورنگ آباد میں اجنتہ ۔ایلورہ کے ساتھ ساتھ احمدنگر قلعہ بھی دکھایا جائیگا، ساتھ ہی مذہبی مقامات جیسے شرڈی اور شنی شنگنا پوربھی لے جایا جائیگا۔ اورنگ آباد کے بعد سیاحوں کو ناگپور میں جنگل سفاری کے لئے لے جایا جائیگا۔اس پورے سیاحتی سفر میں سیاحوں کو مقامی آرٹ، موسیقی اور ثقافت بھی دکھائی جائیگی۔ اس مقصد میں ممبئی ناگپور ایکسپریس وے سے بہت زیادہ مدد ملے گی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!