Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: ریاستی حکومت نے سوکھے سے پریشان علاقوں میں پانی پروجیکٹ کے لئے منظور کیے 79,000کروڑ روپئے

اس جمبو مجوزہ کو اورنگ آباد، کوکن، ناسک، امراوتی، ناگپوراور پونہ ڈیویژن کے لئے تیار کیا گیا ہے

اورنگ آباد:۔ ریاستی حکوت نے ریاست کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے تقریباً 70,000کروڑ روپئے سے زائد کا فنڈ منظور کیا ہے اس طرح کی اطلاع ریاستی وزیر ببن راؤ لونیکر نے دی۔
ریاستی وزیر برائے پانی کی فراہمی اور حفظان صحت نے اپنی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ ریاستی حکومت سوکھے سے پریشان تمام علاقوں تک پانی پہنچانے کے لئے ذمہ دار ہیں۔ قومی سطح کی Rural Drinking Water Schemeکے تحت حکومت نے 7950کروڑ روپئے کے مجوزہ کو منظوری دی ہے جس کے تحت 10,583گاؤں میں 6624آبپاشی کے پروجیکٹ مکمل کیے جائینگے۔ اس پروجیکٹ کے تحت اورنگ آباد، ناسک، کوکن، امراوتی، ناگپور اور پونہ ڈیویژن میں کام کیا جائیگا۔

لونیکر نے کہا کہ سابقہ 4سالوں میں تقریباً 6500پروجیکٹ پہلے سے ہی مکمل کیے جاچکے ہیں جس پر 55,000کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔سابقہ چار سالوں میں زیادہ زور زیر التواء پروجیکٹ کو مکمل کرنے پر دیا گیا تھا۔
پانی مہیاء کرانے والے شعبہ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ فنڈ کا مناسب اور صحیح استعمال کیا جائے اور انکے خلاف کاروائی ہو جو اس کا غلط استعمال کریں۔

واضح ہوکہ ریاست کے مراٹھواڑہ ریجن میں پانی کی سب سے زیادہ قلت موجود ہے جس میں بھی سب سے زیادہ سرکاری ٹینکروں کی ضرورت اورنگ آباد ضلع میں پڑ رہی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!