Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: رہنے کے لحاظ سے اورنگ آباد 97وے نمبر پر

111شہروں کی فہرست میں سے پونہ نمبر 1پر

اورنگ آباد:۔ ملک کے 111شہروں میں سے رہنے کے لئے آرام دہ شہروں میں اورنگ آباد کا نمبر 97واں آیا ہے۔ Ease of Living Indexکے عنوان سے مرکزی وزارت برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن پاورٹی ایلیویشن نے پیر کو یہ فہرست جاری کی۔
وزارت برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن پاورٹی ایلیویشن کی جانب سے The Ease of Living Indexایک شروعات ہے جس میں شہروں میں موجود بسنے سے متعلق سہولیات کو ناپا جاتا ہے اور اس کے ذریعہ شہروں کو اپنی سہولیات میں ترقی کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس فہرست کی تیاری میں چار چیزوں کی سطح پر پرکھا جاتا ہے۔جو کہ ادارتی، سماجی، معاشی اور طبعی ہیں۔

اس فہرست میں اورنگ آباد کا مقام کافی پیچھے آیا ہے۔ شہر جسکو اسمارٹ سٹی مشن میں جگہ حاصل کی ہے اسکااس فہرست میں یہ مقام آیا ہے۔ جن پیمانوں کی وجہ سے شہر کا فہرست میں نمبر کم آیا ہے ان میں کچرا کا انتظام، ضائع شدہ پانی کا انتظام، پینے کے پانی کے مہیاء کروانے کا مناسب نظام، عوام کے لئے مقامات و دیگر شامل ہیں۔

یہ اورنگ آباد کا دوسری مرتبہ بری کارکردگی ہے ۔ اس سے قبل سوچھ سرویکشن 2018میں بھی اورنگ آباد کا برا مقام آیا تھا، اس فہرست میں 485شہری مقامی انتظامیہ میں سے اورنگ آباد کا 128واں مقام آیا تھا۔جب کہ ریاستی سطح پر اورنگ آباد کا 43میں سے 36واں مقام آیا تھا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!