Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: رشوت لیتے ہوئے ایک کوتوال گرفتار

اورنگ آباد: شہر کی رشوت مخالف دستہ (ACB) نے ایک کوتوال کو شکایت کردہ سے 8000روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو کے مطابق شکایت کنندہ جو کہ ایک ریت کا کاروباری ہے کی ریت کی ایک ٹرک کو ضبط کرلیا گیا تھااور اس معاملے میں تلاٹھی پولس شکایت درج کرنے والا تھا۔

ملزم انل فگجے (عمر41) نے تلاٹھی کو پولس شکایت درج کروانے سے روکنے کے لئے رشوت کا مطالبہ کیاجس کے بعد ریت کے کاروبار ی نے اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت کی جس کے بعد ACB نے جال بچھا کر ملزم کو گرفت میں لے لیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!