Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: راجیو نگر کے ساکنان نے بنیادی سہولیات کے لئے میونسپل کارپوریشن کے دفترپر کیا ہنگامہ

اورنگ آباد:۔ راجیو نگر کے ساکنان نے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے دفتر پر اپنی بنیادی سہولیات جیسے کچرے کا حل، گارڈن اور بہتر سڑکوں کے مطالبے کو لیکر ہنگامہ کھڑا کردیا۔

احتجاج کررہے ساکنان سے میئر نند کمار گھوڑیلے نے ملاقات کی اور انکو وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی 7میونسپل افسران و کارپوریٹر کے ساتھ محلہ کا سروے کرینگے اور مناسب اقدام کرینگے۔ اتفاقاً راجیو نگر میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 6میں پڑھتا ہے اور یہاں 500-600لوگ رہتے ہیں۔ یہاں کے گھر کھیتی کی زمین کی پلاٹنگ کرکے بنائے گئے ہیں۔ اب چونکہ ساکنان کے پاس وہاں کے مالکان دستا ویزات نہیں ہیں یہ علاقہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دی جانے والی تمام سہولیات سے چھونٹا ہوا ہے۔

ڈی ۔وی کھلارے جو کہ اکھیل بھارتیہ سماتا سینک دل کے لیڈر ہیں جو اس علاقہ کی تقریباً 120خواتین کو ’سیلف ہیلپ گروپ‘ کے عنوان سے پر معاشی مدد کرتے ہیں۔ کھیلارے نے کہا کہ محلہ میں نہ پینے کا پانی ہے ،نہ بجلی کنیکشن،نہ ڈرینیج اورنہ ہی سڑک و صاف صفائی کی سہولیات ہے۔ ساکنان کو AMCکی جانب سے عزت بھری زندگی گزارنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔جبکہ محلہ AMCکے دائرے میں آتا ہے۔ساکنان نے ضلع کلیکٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ انکے پلاٹوں اور گھروں کو قانونی حیثیت دی جائے اور وہ ٹیکس بھرنے کو تیار ہیں۔

راجیو نگر کے ساکنان نے اپنی آواز اس وقت اٹھائی جب بارش کی وجہ سے کچرا مزید تکلیف پیدا کررہا اور بہت سارے لوگ بیمار پڑ رہے ہیں جس میں زیادہ تر بچے ہیں۔ حالانکہ ساکنان کے لئے بیت الخلاء بھی بنائے گئے تھے لیکن پانی اور ڈرینیج کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے انکا کوئی استعمال نہیں ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!