Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: دھنگر سماج کے نوجوان نے ریزرویشن کے مطالبہ کو لیکرکی خودکشی

اورنگ آباد:۔ ضلع اورنگ آباد کے پیٹھن تحصیل سے تعلق رکھنے والے دھنگر سماج کے ایک 21؍سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ اس کے گھر والوں کے مطابق خودکشی کے خط میں اس نے لکھا تھا کہ وہ یہ قدم دھنگر سماج کو ریزرویشن کے مطالبہ کے لئے اٹھارہا ہے۔

خودکشی کرنے والے کی پہچان پرمیشور ببن گھونگڑے کے طور پر کی گئی ہے جو کہ پیٹھن کے بالانگر کا ساکن تھا۔پیٹھن MIDCپولس تھانہ کے افسر نے بتایا کہ پرمیشور نے اپنے گھر والوں سے پونہ میں دھنگر سماج کے ہونے والے احتجاج میں شرکت کے سفر خرچ مانگا تھا۔ لیکن اس کے والدین اسے پیسہ نہیں دے پائے۔

واضح ہوکہ دھنگر سماج کو ریاست میں Nomadic Tribe (NT) کے درجہ میں رکھا جاتا ہے جبکہ انکا مطالبہ ہے کہ انہیں Scheduled Tribe (ST) میں شامل کیا جائے۔ سرکاری نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں NTکے لئے 3.5فیصد ریزرویشن موجو دہے جبکہ STکے لئے 9.5فیصد ریزرویشن ہے۔
ریاست میں ایک جانب مراٹھا ریزرویشن کی آگ بھڑکی ہوئی ہے اور اب اسی کے ساتھ دھنگر سماج کو STمیں شامل کیے جانے اور مسلمانوں کو بھی ریزرویشن دینے کے مطالبات بڑھ رہے ہیں۔ ان احتجاجوں میں مراٹھا سماج سے اب تک 5خودکشیاں اور اب دھنگر سماج سے ایک بھی ایک خود کشی عمل میں آگئی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!