Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: خود کو مزدور کے طور پر پیش کرنے والے مجرمین کی پولس چھان بین کرے گی

اورنگ آباد: مجرمین خود کوصنعتی مزدور کے بھیس تلے نہ چھپائیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے شہر کی پولس تمام دیہاڑی مزدوروں اور صنعتی گھروں میں رہنے والے مزدوروںکے مجرمانہ ریکارڈس کی جانچ کرے گی۔
پانی کی قلت کے دوران صنعتی گھر گرما کے دنوں میں زیادہ بھرے نہیں رہتے ہیںاور مانسون میں دوبارہ آباد ہونے لگتے ہیں۔

اسی موقع پر اورنگ آبادکے صنعتی علاقے والوج، شیندرا اور چکل تھانہ میں پورے ملک سے لوگ کام کرنے آتے ہیں۔پولس یہ اقدام احتیاط کے طور پر کر رہی ہے تاکہ شہر میں جرائم پر قابو رکھا جاسکے۔
اورنگ آباد کے پولس کمشنر چیرنجیو پرساد نے کہا کہ ”ہم بنا جانچ اور تصدیق کے لوگوں کو کام پر رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔

یہ ایک انتہائی سنگین چیز ہے کہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے لوگ مزدور کے بھیس میں چھپے“۔سابق میں بھی ایسا ہوا ہے کہ کہیں سے جرم کر کے گرفتاری سے بچ کر بھاگ آئے لوگ شہر میں چھپ کر صنعتوں میں کام پر لگ جاتے ہیں۔ یہی لوگ شہر میںمجرمانہ کاروائیوں میں پائے گئے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!