Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: خراج عقیدت کی مخالفت پر متین کوزدوکوب کرنے والے اوتاڑے نے واجپائی کے استھی کلش کے ساتھ سیلفی لی!

بی جے پی قائدین وکارکنان میں شدید ناراضگی کااظہار

اورنگ آباد: سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو گزشتہ دنوں میونسپل کارپوریشن کی جنرل باڈی میٹنگ میں خراج عقیدت پیش کرنے کی تجویز کی مخالفت کرنے والے مجلسی کارپوریٹر سیدمتین کو بی جے پی کے ڈپٹی مےئر وجئے اوتاڑے سمیت دیگر چارکارپوریٹرس نے بے رحمی سے زدوکوب کیاتھا۔
اس مارپیٹ میں سب سے پہلے ڈپٹی مےئر وجئے اوتاڑے نے پہل کی تھی بلکہ سب سے زائد سیدمتین کوزدوکوب کیاتھا۔یہی وجئے اوتاڑے اپنے آنجہانی قائدکو خراج عقیدت پیش کرنے کی مخالفت کرنے والے کارپوریٹر کو زدوکوب کرتے ہیں ۔آج اس وقت انہوں نے اپنا اصلی روپ دکھایاجب واجپائی کے استھی کلش کی ریلی کے دوران اسٹیج پر کھڑے رہ کر فوٹو سیشن کیا۔اب سوال یہ ہے کہ صرف اورصرف اپنی مسلم مخالف سیاست دکھانے والے اوتاڑے نے اپنازعفرانی رنگ تودکھایالیکن جس طرح سے واجپائی کے استھی کلش کے سامنے کھڑے ہوکر انہوں نے فوٹوسیشن کیا اورغمزدہ ماحول کے دوران فوٹوسیشن کرنے والے اوتاڑے کی پٹائی کون کریگا؟اس واقعہ سے یہ ثابت ہوگیاکہ اوتاڑے جیسے بی جے پی قائدین نہ صرف بے حسی کاشکارہیں بلکہ انہیں اتنابھی علم نہیں کہ کب کہاں اورکیا کرناچاہئے؟ یہی الزام سیدمتین پربھی عائدکیاجارہاتھا۔اس پٹائی کی بی جے پی شیوسینا عہدیداران واراکین ستائش کررہے تھے۔

لیکن اوتاڑے کی اس حرکت کی نہ مذمت کی جارہی ہے اور انہیں سیلفی نکالنے سے کسی نے نہیں روکا۔یہ واقعہ اس وقت رونماہواجب کل شام واجپائی کے استھی کلش کارتھ اورنگ آبادپہنچا۔ آ ج صبح بی جے پی دفتر سے استھی کلش رتھ کے درشن کیلئے ریلی نکالی گئی۔ اسی دوران وجئے اوتاڑے سیدھے رتھ پرچڑھے اور ہاتھ دکھاکر بے شرمی کے ساتھ سیلفی نکالی۔اس بات کولے کر وہاں موجود بی جے پی عہدیداران و اراکین میں اوتاڑے کی اس حرکت پرکافی غصہ دکھائی دیا۔ واجپائی کے چاہنے والے بھی ان کی اس حرکت کی مذمت کرنے لگے۔لیکن اس دوران کسی کی ہمت نہیں ہوئی کہ اپنے بے شرم عوامی نمائندہ اوتاڑے کو کھری کھوٹی سناسکے۔اوتاڑے نے باضابطہ استھی کلش کے سامنے اپنے موبائل سے تین چارسیلفی لی۔ اس دوران رتھ کے ساتھ آئے بی جے پی عہدیداران ان کی اس کی حرکت پرمحض تماشائی بنے رہے۔ اس ضمن میں جب بی جے پی ذمہ داران سے گفتگوکی گئی توانہوں نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پرکہا کہ اوتاڑے کااصلی چہرہ بے نقاب ہوگیاہے۔
انہوں نے جس بے شرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے استھی کلش کے سامنے فوٹوسیشن کیااسے ہرگزمعاف نہیں کیاجاسکتا۔ اس معاملہ کی رپورٹ پارٹی اعلی کمان کو روانہ کی جائیگی اوران کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاجائیگا۔

بی جے پی اوتاڑے پرکیاکاروائی کریگی؟امتیازجلیل

بی جے پی کے ڈپٹی مےئر وجئے اوتاڑے نے آنجہانی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی استھی کلش رتھ پر سیلفی لی اورفوٹوسیشن کیا۔اس ضمن میں مجلسی رکن اسمبلی سیدامتیازجلیل نے ان کی اس حرکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح سیدمتین کی اوتاڑے اوران کے ساتھی کارپوریٹرس نے خراج عقیدت تجویز کی مخالفت کرنے پر پٹائی کی تھی توان کے خلاف بی جے پی اب کیاکاروائی کریگی؟ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا واجپائی پریم محض دکھاواہے۔شیوسینابی جے پی سیدمتین کو پارٹی سے نکالنے کامطالبہ کررہے ہیں۔اب جب اوتاڑے نے واجپائی کی استھی کے ساتھ سیلفی لی ہے توکیا پارٹی انہیں باہرنکالے گی ؟اسطرح کا سوال بھی انہوں نے کیا۔میٹنگ کے دوران سیدمتین سے غلطی ہوئی لیکن جس طرح بے شرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے اوتاڑے نے سیلفی لی یہ واجپائی کی توہین ہے۔اگرسیدمتین کو واجپائی کی توہین پرمارپیٹ کی جاتی ہے توبی جے پی کے اوتاڑے کے ساتھ کیاکرناچاہئے؟اس سے واضح ہوتاہے کہ بی جے پی دوہرامعیاررکھنے والی پارٹی ہے اوران کے انصاف کاپیمانہ مختلف ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!