Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: خاتون نے دوسری کوشش میں ایوریسٹ پر چڑھائی میں حاصل کی کامیابی

اورنگ آباد:۔شہر سے تعلق رکھنے والی منیشا واگھمارے جن کی عمر 36سال ہے نے دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ پر چڑھائی کی اپنی کوشش میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ منیشا کی یہ دوسری کوشش تھی جس میں انھیں کامیابی ملی ہے۔ انکے ساتھ انکے تربیت کار جگدیش کھیرنار تھے۔ واضح ہوکہ ہمالیہ کی اس ایوریسٹ چوٹی کا اونچائی 8848میٹر ہے۔

سابقہ سال منیشا اس چوٹی کو سر کرنے میں 170میٹر دور رہ گئی تھیں۔منیشا کا ایوریسٹ پر چڑھائی کا یہ سفراورنگ آباد سے 4؍ اپریل کو شروع ہوا تھا جس کے بعد وہ 14؍ اپریل کو ایوریسٹ کیمپ پہنچی جہاں پر انکی 20-25دن کی ٹریننگ ہوئی ۔ منیشا نے ایوریسٹ پر چڑھائی کی شروعات 27؍اپریل کو کی اور کامیابی حاصل کر 2؍ مئی کو کیمپ لوٹی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!