Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: جیپ کے 2موٹر سائیکلوں کو کچل دینے سے سڑک حادثہ میں 3 کی موت

اورنگ آباد: ویجاپور۔کھنڈالا راستہ پر MITکالونی کے سامنے ایک جیپ کے 2موٹر سائیکلوں کو کچل دینے سے 3لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔

یہ تینوں 2موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر روٹے گاؤں سے ویجاپور کی جانب جا رہے تھے کہ اسی دوران ویجاپور سے کھنڈالا جارہی ایک جیپ نے ایک حادثہ میں انہیں کچل دیا۔ پولس کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی رات پیش آیا۔

اس حادثہ میں مہسکی کے 38سالہ بھگوان سوماسے، ویجاپور کے 60سالہ مہاویر بوہرا کا جائے وقوع پر ہی انتقال ہوگیا اور روٹے گاؤں کے 28سالہ ویشنو شندے سنگین زخمی ہو گیا تھا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!