Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: جن سنگھرش یاترا کے تحت شہرمیں ریلی کاانعقاد, غلام نبی آزاد‘ اشوک چوہان‘ ملک ارجن کھرگے وسینئرقائدین کی شرکت

آج سانسکرتک منڈل پر یاترا کااختتامی اجلاس

اورنگ آباد: ۳۱؍ اکتوبر ( اسٹاف رپورٹر )گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست بھرمیں کانگریس کی جاری جن سنگھرش یاترا کے تحت آج شام باباپٹرول پمپ سے کرانتی چوک ریلی نکالی گئی۔اس ریلی میں سابق وزیراعلی وریاستی صدر اشوک چوہان‘ سابق وزیر اعلی پرتھوی راج چوہان‘ شہرضلع صدر عبدالستار‘ شہرصدرنامدیوپوار‘ ودیگر اہم عہدیداران موجودتھے۔مرکزی وریاستی حکومتوں کی چارسالہ ناکامیوں کوعوام تک پہنچانے کیلئے انتخابات سے قبل ریاست بھرمیں جن سنگھرش یاترا کاانعقادکیاتھا۔

آج رات میں نکالی گئی ریلی باباپٹرول پمپ‘ بس اسٹینڈ‘ بھڑکل گیٹ‘ بڈی لین ‘ لوٹاکارنجہ‘ گاندھی پتلہ‘ سٹی چوک‘ گلمنڈی‘ پٹن گیٹ سے ہوتے ہوئے کرانتی چوک پر اختتام پذیرہوئی۔اس ریلی کے دوران کانگریسیوں میں جوش وخروش نظرآیا۔واضح رہے کہ کل اورنگ آبادہی میں جن سنگھرش یاترا کااختتام ہونے جارہاہے۔ شام چاربجے مراٹھواڑہ سانسکرتک منڈل پر اختتامی اجلاس منعقد کیا جائیگا۔ اس میں اورنگ آباد ضلع کے علاوہ مراٹھواڑہ بھر سے کانگریسی موجودہ سابقہ ارکان اسمبلی‘ ضلع پریشدممبران‘ میونسپل کارپوریٹر‘پنچایت سمیتی‘ بلدیہ ممبران‘ تمام سیل کے عہدیداران وکارکنان شرکت کریں گے۔کل شام چاربجے منعقدہ اس اختتامی اجلاس شام آْٹھ تانوبجے تک جاری رہیگا۔

جس میں کانگریس پارٹی کے سینئرقائدوراجیہ سبھامیں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد‘ مہاراشٹر ریاست کے مبصر ملک ارجن کھرگے‘ اشوک چوہان‘ پرتھوی راج چوہان’سابق وزیر ہرش وردھن پاٹل خطاب کریں گے۔ اجلاس کے دوران ضلع اورشہرکے ساکنان کی بھیڑ جمع کرکے سیاسی طاقت کے مظاہرہ کافیصلہ کانگریس نے کیاہے۔ماناجارہاہے کہ گزشتہ دنوں جس طرح سے بھاریپ بہوجن مہاسنگھ کے پرکاش امبیڈکر اورمجلس اتحادالمسلمین کے بیرسٹراسدالدین اویسی نے بہوجن ونچت اگھاڑی کاتاریخی اجلاس اورنگ آباد کے جبندہ لانس پرمنعقدکیاتھااسی کے مقابلے میں یہ اجلاس منعقدکیاجارہاہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان پرکاش امبیڈکر کو پارلیمانی رکن بناکر ان کی پارٹی سے اتحادکرناچاہتے ہیں لیکن وہ مجلس کو فرقہ پرست قراردیتے ہیں۔اس کے جوا ب میں پرکا ش امبیڈکرنے بھی مجلس سے کسی بھی حالت میں اتحاد نہ توڑنے کافیصلہ کیاہے۔کانگریسی قائدین اورنگ آبادضلع میں اپناسیاسی وجوددوبارہ قائم کرنے کیلئے پرتول رہے ہیں۔کل کااجلاس پارٹی کیلئے اہم ثابت ہوگا۔ضلع صدرعبدالستار اس اجلاس میں بھیڑجمع کرنے کے خواہشمندہیں اب دیکھناہے کہ اس اجلاس میں کانگریس کتنی بھیڑاکٹھاکرسکتی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!