Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: جالنہ روڈ پر زدوکوب کرقتل معاملہ میں 3مشکوک گرفتار

اورنگ آباد:۔ شہر کے جالنہ روڈ پرایک ہفتہ قبل تین لوگوں کے ایک 35سالہ شخص کو زدوکوب کرنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی تھی۔ جس کے بعد چکل تھانہ پولس نے تین مشکوک لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
جن لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے ان کی پہچان گنیش ڈھاگے (عمر 23)، کلیان پالسکر (عمر27) انکے چھوٹے بھائی امول (عمر 23) کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد پولس کسٹڈی میں روانہ کردیا گیا ہے۔
اورنگ آباد دیہی سپریٹینڈنٹ آف پولس ڈاکٹر آرتی سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ ’’ شروعاتی جانچ یہ بتاتی ہے کہ یہ معاملہ سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے غصہ میں آکر زدوکوب کرنے کا ہے۔ لیکن گرفتار ملزمین کی جب تک پولس کسٹڈی مکمل نہیں ہوتی قتل کے پیچھے کا مقصد واضح نہیں ہوسکتا‘‘۔
پولس ذرائع کے مطابق تینوں گرفتار لوگوں کا ماضی بھی مجرمانہ رہا ہے۔ چکل تھانہ نائب پولس انسپیکٹر ستیاجیت تئیٹوالے نے کہا کہ یہ واقعہ 9مئی کو ہوا تھا جس میں وروڈکازی نامی گاؤں کے رہنے والے نندو لکشمن ڈانڈگے جب ایک شادی میں شریک ہوکر گھر لوٹ رہے تھے تو جالنہ روڈ پر انکی موت واقع ہوئی تھی۔ پولس افسر نے مزید کہا کہ ان تینوں نے وروڈکازی کے قریب جالنہ روڈ پر مقتول کوشدید زدوکوب کیا اور اس مقصد کے لئے نوک دار ہتھیار کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔
واقعہ کے بعد تینوں اس جگہ سے فرار ہوگئے اور دانڈگے کو اس کے خاندان والے گھاٹی اسپتال لیکر گئے، جہاں پر زخموں کی وجہ سے 14؍مئی کو موت واقع ہوگئی۔
پولس افسر نے کہا کہ ملزمین اور مقتول کی کوئی جان پہچان یا پرانی دشمنی نہیں تھی۔ جب ان تینوں کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے قبول کیا کہ مقتول نے اپنی گاڑی انکی گاڑی سے آگے لے لی اور اس بات پر غصہ میں آکر تینوں نے مقتول کو زدوکوب کیا۔ تینوں ملزمین شراب کی دعوت سے ہوکر گھر اارہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!