Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: بیئر گجرات بر آمد کرنے پر کمپنی پر 6.5کروڑ روپئے کا جرمانہ

اورنگ آباد:۔ شہر میں بیئر بنانے والی ایک کمپنی لیلاسن انڈسٹریز لمیٹیڈ پر 6.5کروڑ کا جرمانے عائد کیا گیا ہے۔ کمپنی پر الزام تھا کہ اس نے اروناچل پردیش کے بجائے گجرات کر بیئر روانہ کرتے ہوئے ایکسائز ڈیوٹی نہیں بھری تھی۔

چونکہ کمپنی نے ریاست کے ایکسائز قوانین کی خلاف ورزی کی تھی اس لئے ریاست کے وزیر برائے ایکسائز ڈیوٹی چندرشیکھر باونکولے نے یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔ اور اگر کمپنی ان احکامات کا خلاف ورزی کرتی ہے تو ریاستی وزیر نے کمپنی کے لائسنس کو بھی رد کرنے کی بات کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ 2017میں پیش آیا تھا جس میں گجرات پولس نے کیس درج کیا تھا اور اروناچل پردیش کے ایکسائز کمشنر نے مہاراشٹر کے اپنے ہم منصب کو یہ اطلاع دی تھی۔ معاملہ کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ لیلاسنس انڈسٹری نے ایکسائز ڈیوٹی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئی ہے اور قانون توڑا ہے ۔
قانون کے مطابق اگر کوئی بیئر برآمد کرتا ہے تو اس پر ایکسائز ڈیوٹی نہیں لگتی لیکن اس کمپنی اروناچل پردیش بھیجنے کی اجازت لیکر گجرات روانہ کیا تھا۔ ریاستی وزیر کے سامنے اس پورے معاملے کی سنوائی ہونے کے بعد اس جرمانہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!