Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: بامبے ہائیکورٹ سے مولاناوستانوی کوراحت ایف آرآئی درج کرنے پر عدالت کااسٹے

اورنگ آباد: ۳۱؍ اکتوبر ( م خ )ریاستی حکومت کے شعبہ اقلیتی ترقیات وبہبود کی جانب سے ریاستی وقف بورڈ کے ممبران پر وقف اراضی میں بدعنوانی کے ضمن میں کاروائی شروع کی گئی تھی۔ سیکریٹری شیام تانگڑے کی رہنمائی میں وقف بورڈممبران پر ایف آرآئی درج کرنے کاسلسلہ جاری تھا۔ احمدنگر کی وقف اراضی کے نزول پرلینے کے معاملہ میں جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے رئیس مولانا غلام محمدوستانوی پربھی ایف آرآئی درج کرنے کی کوشش جاری تھی۔
لیکن اس ضمن میں بامبے ہائیکورٹ نے مولانا غلام محمد وستانوی پر ایف آرآئی درج کرنے پراسٹے سنایاہے۔ جس کے سبب ریاستی حکومت اب ان پر ایف آرآئی درج نہیں کرسکتی۔

واضح ہے کہ اخبارہذاکے نمائند ہ سے گفتگوکرتے ہوئے غلام محمدوستانوی نے احمدنگر کی وقف اراضی کے ضمن میں تمام دستاویزات اورحقائق بیان کیے تھے جسے شائع کیاگیاتھا۔ عدالت سے مولانا وستانوی کوراحت ملنے کے سبب ان کے متوسلین ومحبین میں مسرت کی لہر دوڑپڑی ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!