Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: ایک گاؤں میں دیکھا گیا تیندوا، کم از کم 8لوگ زخمی

اورنگ آباد:۔ ضلع کے ویجاپور تعلقہ کے شیواری گاؤں میں آج ایک تیندوا داخل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے کم از کم 8لوگ زخمی ہوگئے۔

گاؤں والوں نے تیندوے کو بھگانے میں اس پر پتھر پھینکے اور لاٹھیوں سے بھی حملہ کیاجس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگیاتھا۔ تیندوے نے وہاں سے نکلنے کی کوشش کی اور اس کے چلتے وہ گاؤں کے ایک درخت پر چڑھ گیا۔ جب اس کی معلومات محکمہ جنگلات کو ملی تو افسران جائے وقوع پر پہنچے۔

زخمی میں سے چار کو علاج کے لئے گھاٹی میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!