Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: ایم سی ای ڈی اورڈسٹرکٹ انڈسٹری ڈیولپمنٹ سینٹرکی جانب سے تعلیم یافتہ بیروزگاروں کیلئے مفت ٹریننگ پروگرام

اورنگ آباد: ۳۱؍ اکتوبر ( م خ )مہاراشٹرسینٹرفار انڈسٹریل ڈیولپمنٹ حکومت سے منظورشدہ تربیتی ادارہ ہے۔ایم سی ای ڈی اورڈسٹرکٹ انڈسٹری ڈیولپمنٹ سینٹرکے اشتراک سے ۱۹۔۲۰۱۸ء کے لئے شہر کے تعلیم یافتہ بیروزگاروں کو خودکفیل بنانے اورانہیں روزگارفراہم کرنے کی غرض سے مختلف تکنیکی کورس کی ٹریننگ مفت دی جارہی ہے ۔اس ٹریننگ کیلئے اوپن زمرہ کے امیدواروں کیلئے عمرکی حد ۱۸؍ تا۴۵؍سال‘ اور پسماندہ طبقات کے امیدواروں کیلئے ۱۸؍تا ۵۰؍سال مقررکی گئی ہے ۔امیدوارکا کم ازکم ساتویں کامیاب ہوناضروری ہے ۔ٹریننگ مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ اورایک ہزارروپے اسٹائی فنڈ دیاجائیگا۔

اس ٹریننگ پروگرام سے کثیرتعدادمیں استفادہ کی اپیل علاقائی افسر سدام نلاؤڑے‘ ایم سی ای ڈی پروجیکٹ آفیسر کشورامبورے نے کی ہے ۔رجسٹریشن کیلئے ایم سی ای ڈی کے دفترواقع عدالت روڈ اوپری منزل ایل آئی سی دفترکے روبرو ربط کریں۔اس پروگرام کے تحت اورنگ آبادمیں ویب ڈیزائننگ‘ ای پی ڈی‘ ریڈی میڈ گارمنٹس‘ نرسری کاروبار‘ فوروہیلر درستی ‘ فوڈ پروڈکٹس ودیگر کی ٹریننگ د ی جائیگی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!