Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: ایم آئی ایم کارپوریٹر 500ٹرکوں کی چوری معاملہ میں گرفتار

اورنگ آباد:۔بھیونڈی پولس نے آج شہر کے ایم آئی ایم کارپوریٹر جعفر شیخ کو 500ٹرکوں کی چوری کے معاملہ میں مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کرلیا ۔
اس سے قبل سنیچر کو بھیونڈی پولس نے جعفر شیخ کے بھائی بابر شیخ کو اسی معاملہ میں اور MIDCکے پولس اسٹیشن میں درج دھوکا دہی و چوری کے معاملوں گرفتار کیا تھا۔
واضح ہوکہ 500ٹرکوں کی چوری اور انکے بیچے جانے کے ریکیٹ کی خبریں پہلے ہی سے خبروں میں آرہی تھی۔ اس ریکیٹ میں مختلف ریاستوں سے قیمتی ٹرک چوری کر اورنگ آباد میں لائے جاتے تھے۔ان گاڑیوں کی قیمت تقریباً 1؍کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے۔چوری کی گئی ٹرکوں کو گیریج میں لیجاکر دوسرا کلر کیا جاتا تھا اور پھر بیڑ آرٹی او دفتر سے اسکے جعلی دستاویزات بنائے جاتے تھے۔ اس معاملہ میں ایک آر ٹی او افسر کا بھی نام آرہا ہے۔
بھیونڈی پولس نے اب تک ان 500ٹرکوں میں سے 70ٹرک ضبط کرلیے ہیں۔اس معاملہ کی جانچ اورنگ آباد کرائم برانچ نے بھی کردی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!