Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد اور ممبئی کا دورہ کریں گے وزیراعظم نریندرمودی، میٹرو لائنوں رکھیں گے کا سنگ بنیاد

اورنگ آباد: وزیراعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر کے ممبئی اور اورنگ آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ ممبئی میں تین میٹرو لائنوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان تینوں میٹرو لائنوں کے شروع ہونے کے بعد ممبئی کا میٹرو نیٹ ورک 42 کلو میٹر تک پھیل جائے گا۔ ان لائنوں میں 9.2 کلومیٹر لمبی گائے مکھ سے شیواجی چوک (میراروڈ) میٹرو 10 لائن ، 12.7 کلومیٹر طویل وڈالہ سے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینل میٹرو 11 لائن اور 20.7 کلومیٹر لمبی کلیان تا تلوجا میٹرو 12 لائن شامل ہیں۔

وزیر اعظم ممبئی میں جدید ترین میٹرو کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ سینٹر 32 منزلوں پر مشتمل ہوگا اور 340 کلومیٹر لمبی 14 میٹرو لائنوں کو چلائے گا اور اسے کنٹرول کرے گا۔ ایک اور پروگرام میں ، وہ بانڈونگری میٹرو اسٹیشن ، کاندیولی ایسٹ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم جدید ترین میٹرو کوچوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ میک ان انڈیا کے تحت یہ پہلا میٹرو کوچ ہے۔ وہ ممبئی میٹرو کے لئے برانڈ ویژن دستاویز جاری کریں گے۔

وزیر اعظم اورنگ آباد میں مہاراشٹرا ریاستی دیہی معاش مشن (یو ایم ای ڈی) کے زیر اہتمام ریاستی سطح کے ’مہیلا سکشم میلہ‘ سے خطاب کریں گے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!