Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد:۔ضلع کلیکٹر کے گھر سے سندل لکڑی کی چوری

اورنگ آباد:۔ شہر کے اچھی طرح سے بحفاظت ضلع کلیکٹر کے گھر سے کل تین سندل کے درخت کاٹ کر چوری کرلیے گئے ہیں۔
یہ واقعہ سنیچر کی رات تقریباً 2تا4بجے کے درمیان پیش آیا۔چور رات میں گورنمنٹ کالج کے عقب میں واقع درخت کے ذریعہ کلیکٹر کے بنگلہ میں آئے ۔ رسی کا استعمال کرکے وہ احاطہ میں اترے اورتین سندل کے درخت کاٹ کر لے گئے۔ چور ایک اور درخت کاٹنے کے فراخ میں تھے لیکن وہاں پر موجود اسٹاف ممبر نے انہیں دیکھ لیا۔
کلیٹر کے گھر میں جب یہ چوری ہوئی تو پولس اہلکار اور دیگر اسٹاف ممبران سو رہے تھے۔CCTVفوٹیج سے پتہ چلا کہ یہ جرم دو لوگوں نے انجام دیا ہے۔چور اتوار کوایک اور درخت کاٹنے آئے تھے لیکن اسٹاف ممبر کی جانب سے دیکھ لئے جانے پر وہ فرار ہوگئے۔

کلیکٹر کے گھر میں کام کرنے والے شیر خان ظفر خان کے ذریعہ درج شدہ شکایت کی بنیاد پر پولس نے انجان سندل چوروں کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بیگم پورہ پولس تھانہ کے انسپیکٹر راج شری آدھے نے میڈیا سے بتایا کہ ’’ ہم نے انجان چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور فلحال جانچ جاری ہے‘‘۔جبکہ ضلع کلیکٹر سے انکی بات جاننے کے لئے رابطہ نہیں ہوسکا۔ساتھ ہی اس وقت کلیکٹر بنگلہ میں موجود حفاظتی اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

واضح ہوکہ چند ماہ قبل بھی سندل چوروں نے بی جے پی ایم ایل ائے اتول ساوے کے گھر سے سندل درخت کاٹ کر چوری کی تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!